24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری...

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور آزاد کشمیر میں مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں سے متعلق بات چیت کی گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو کشمیروں کو ڈرا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے عزم کو کمزور کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے محمد نواز شریف کے جنرل اسمبلی کے گذشتہ خطابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھرپور طریقے سے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دیگر رہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھی دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف بڑے واضع انداز میں پیش کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام محمد نواز شریف سے بے حد لگاﺅ رکھتے ہیں اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کے وژن کے عین مطابق آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں