وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

کراچی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، اقوام عالم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزار …

کراچی ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، اقوام عالم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ نیوی بینڈ نے خوبصورت دھن بجا کر مہمان وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور آج بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ بھارتی افواج ہمارے کشمیری بھائیوں کو اندھا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply