28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر سے راجہ مشتاق منہا س کی ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر سے راجہ مشتاق منہا س کی ملاقات

- Advertisement -

مظفرآباد۔27نومبر (اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے ملاقات کی۔ جس میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناء وزیراعظم آزادکشمیر نے راجہ مشتاق منہاس کے بھائی ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزراء چوہدری اکبر ابراہیم اور احمد رضا قادری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414616

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں