مظفرآباد۔17جنوری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے حریت رہنما یاسین ملک کی خوشدامن اور مشعال حسین ملک کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔