22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور...

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، لوکل گورنمنٹ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، برقیات، صحت عامہ، تعلیم، ٹورازم سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی زیرالتواء ادائیگیوں کو تین دن کے اندر اندر یکسو کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔

- Advertisement -

ترقیاتی منصوبوں کی ہر صورت مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل نہیں ہوتی تو ان کی لاگت بڑھ جاتی ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شدید مالی مشکلات کے باوجود تعمیر و ترقی کے پہیے کو رواں رکھا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور بروقت مکمل کئے جائیں۔ سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے باوجود آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں