22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نیلم کیلئے مثالی ہیلتھ پیکج دینے...

وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نیلم کیلئے مثالی ہیلتھ پیکج دینے پر وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ کا اظہار تشکر

- Advertisement -

نیلم۔4فروری (اے پی پی):وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نیلم کیلئے مثالی ہیلتھ پیکج دینے پر اہلیان نیلم اور اپنی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ نیلم جغرافیائی اور موسمیاتی اعتبار سے مشکل علاقہ ہے جو دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ توجہ کا مستحق ہے۔ نیلم کی محرومیوں کے ازالے کیلئے خصوصی توجہ دینے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ نیلم کی عوام نے وطن عزیز کی سلامتی کیلئے قربانیاں پیش کی ہیں اور کسی بھی آزمائش کے دوران سیسہ پلائی دیوار کی مانند وطن کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔عبدالوحیدایڈووکیٹ نے کہا کہ شدید موسمی حالات کے دوران بالائی نیلم کے برفانی علاقوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے۔ نیلم کے باقی مانندہ علاقوں کیلئے بھی صحت مراکز کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے نیلم کے دور دراز علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کی ضرورت کی جانب توجہ مبذول کرائی اور نیلم کی ترقی کیلئے ضرورت کی بنیاد پر وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایجوکیشن پیکج میں نیلم کے حصے میں زیادہ سے زیادہ تعلیمی اداروں کا مطالبہ بھی کیا۔ وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کا مختصر وقت میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا شایان شان استقبال کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں