وزیراعظم آفس کا وزیراعظم عمران خان کے نام پر ایف آئی اے میں انسپکٹر کی بھرتی کیلئے لیٹر ہیڈ پر جعلی سفارشی خط کا نوٹس، وفاقی تحقیقاتی ادارہ کو اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت

87

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم آفس نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر ایف آئی اے میں انسپکٹر کی بھرتی کیلئے لیٹر ہیڈ پر جعلی سفارشی خط لکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو اس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ ارسال کریں۔ اس جعلی خط میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایف آئی اے سائبر ونگ میں عزادار حسین نامی شخص کی بطور انسپکٹر تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔