اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیشنل فلڈر ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) میں وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس کو ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات ، ریسکیو اور ریلیف آپریشن بارے ویڈیودکھائی گئی ۔
نیشنل کوآرڈینٹر این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال نے ویڈیو کے ذریعے شرکاءکو نقصانات بارے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین ، فوجی و سول حکام بھی موجود تھے ۔