اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کئی مرتبہ اس ایوان کے رکن رہ چکے ہیں‘ وہ اس ایوان میں پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں‘ اب بھی کریں گے‘ اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں جواب دیں گے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس …
وزیراعظم اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جمعہ کو ایوان میں جواب دیں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کئی مرتبہ اس ایوان کے رکن رہ چکے ہیں‘ وہ اس ایوان میں پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں‘ اب بھی کریں گے‘ اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں جواب دیں گے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کا ماحول اچھا بنانے کی کوشش کی ہے جس کے لئے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم کئی مرتبہ اس ایوان کے رکن رہ چکے ہیں وہ پہلے بھی آتے رہے ہیں۔ انہیں یہاں بات کرکے خوشی ہوتی ہے اور بات سن کر بھی وہ خوش ہوتے ہیں۔








