وزیراعظم د شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت، وزرا اور ارکان سے ملاقاتیں

2

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور ایوان میں مصروف دن گزارا، انہوں نے وزرا و ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ اجلاس میں آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے ایوان میں بلاول بھٹو زرداری سے خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم سے مسلم لیگ ن کے ارکان ان کی نشست پر جاکر ملاقاتیں کرتے رہے۔ ایوان میں موجود خواتین ارکان کی اکثریت نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم سے اویس لغاری، خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،اعظم نذیر تارڑ، رانا تنویرحسین، دانیال چوہدری، ایم کیو ایم کے ارکان نے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اقلیتی اراکین، اپوزیشن رکن حمید حسین نے بھی ملاقات کی۔ پیپلز پارٹی کے اراکین شگفتہ جمانی اور شاہدہ رحمانی نے بھی ملاقات کی۔