وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے ممبرقانون ساز اسمبلی کی ملاقات

127

مظفر آباد/اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے یہاں کشمیرہاﺅس میں ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری محمد سعید نے ملاقات کی۔ ممبراسمبلی نے وزیراعظم آزادکشمیرکو میرپورشہرکے جملہ معاملات ومسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پرکہاکہ میرپور تارکین وطن اور متاثرین منگلاڈیم کاشہرہے اسے بین الاقوامی نوعیت کاشہربنائیں گے اور میرپورمیں تعمیروترقی کے ذریعے ماضی کی ناانصافیوں کاازالہ کریں گے۔