وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سے متعلق ایک سال میں 5135 شکایات نمٹا دی گئیں

121

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سے متعلق ایک سال میں 5135 شکایات نمٹا دیں۔ وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے متعلق پچھلے ایک سال میں کل 5645 شکایات موصول ہوئیں اور ان میں سے91 فیصد شکایات بغور جائزہ لینے کے بعد نمٹا دی گئی۔وزارت نے نہ صرف شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا بلکہ ان کی تجاویز کے روشنی میں پالیسی میں مو¿ثر تبدیلیاں بھی کی گئیں۔وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اوورسیز پاکستانیوں کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی چھوٹ فراہم کی۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی کوششوں سے 579 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہائی حاصل ہوئی۔ کامیابی کی کہانیوں میں سے ایک کہانی شاہد علی کی بھی ہے جنہیں شکایات موصول ہونے پر سعودی جیل سے بازیاب کرایا گیا۔وہ ایک کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے قید میں تھے۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر کل 12 لاکھ شکایات دنیا بھر سے موصول ہوئیں، جن میں سے10 لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کی سب سے زیادہ شکایات متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے موصول ہوئیں۔