وزیراعظم سے آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم صدر شی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی گفتگو

150
مقصود پٹواری کے اکائونٹ میں چار ارب کب، کہاں اور کیسے آئے، میاں جی کو بتانا پڑے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

بیجنگ۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم آج صدر شی جن پنگ کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بھی شریک ہوں گے،

آج وزیراعظم سے کراچی اور فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے حوالے سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں ہوئیں، کراچی میں کے فور منصوبہ، حب کینال جبکہ فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ کے حوالے سے بات مکمل ہوئی ہے۔

ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم آج چین کے صدر کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے،

وزیراعظم عمران خان کی آج شام کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چین کے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی ٹیم پہلی مرتبہ شریک ہوئی، پاکستان کی ٹیم کا چین کے عوام کی جانب سے والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کی ایک دوسرے کے لئے محبت کے اظہار پر مبنی ہے چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تھنک ٹینکس سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی،

پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان تنازعہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل چین کے صدر شی جن پنگ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، صدر شی سے آج ظہرانے پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات میں پاکستان کے مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے مزید گفتگو ہوگی۔ آج وزیراعظم سے پاکستان کے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔