وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفی سے متعلق خبر حقائق کے منافی اوربے بنیاد ہے، ترجمان پنجاب حکومت

50
وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفی سے متعلق خبر حقائق کے منافی اوربے بنیاد ہے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ملاقات کے حوالے سے بعض نیوز چینلز پراستعفی پیش کرنے کے سلسلے میں نشر ہونے والی خبر حقائق سے منافی اوربے بنیاد ہے۔

بغیر تصدیق خبر نشر کرنے پرمتعلقہ نیوز چینلزکے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا نہ اس حوالے سے کوئی بات ہوئی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ذرائع کے حوالے سے منسوب گفتگو میں بھی کوئی حقیقت نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔وزیراعلی عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اوروزیراعلی عثمان بزدارپنجاب میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے لیکربڑھ رہے ہیں۔