- Advertisement -
اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور امور سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577222
- Advertisement -