نیویارک ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی پارٹی صدارت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کوقبول کرلیا گیا ہے ۔بلوم برگ نیوزایجنسی کوانٹرویودیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی پارٹی قیادت سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کوتسلیم کیاگیاہے تاہم پارٹی نے اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف ہمارے قائدہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام انتخابات یا ان سے بھی پہلے اپنا جواب خوددیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات مقررہ وقت پرمنعقد کرنے یا اس میں تاخیر کے حوالے سے فیصلہ الیکشن کمیشن کرےگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نئے صدر سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ انہیں معلوم نہیں کہ پارٹی اس حوالے سے فیصلہ کب کرتی ہے۔