23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی مصروف دورے کے بعد واپس روانہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی مصروف دورے کے بعد واپس روانہ

- Advertisement -

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی مصروف دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عیاسی یہاں آئے تھے، اس دوران انہوں نے مختلف عالمی رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ کے پہلے دورے کے دوران انکا انتہائی مصروف شیڈول رہا اور انہوں نے مختلف عالمی رہنماﺅں کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوں کے علاوہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور او آئی سی رابطہ گروپ سے خطاب بھی کیا اور میڈیا کو بھی انٹرویوز دیئے۔ دورے کے دوران انہوں نے امریکہ، برطانیہ، اردن، ترکی، نیپال، ایران اور سری لنکا کے رہنماﺅں کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر بات چیت کی۔ ا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70755

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں