وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے درمیان ملاقات

73
APP85-05 KATHMANDU: March 05 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in delegation level meeting with Prime Minister of Nepal Khadga Prasad Sharma Oli during his visit to Nepal. APP

کھٹمنڈو ۔ 5 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور نیپال نے معیشت، تجارت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کے نیپالی ہم منصب کھدگا پرشاد شرما اولی کے درمیان پیر کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران پایا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو اپنے نیپالی ہم منصب کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دینے کیلئے یہاں پہنچے تھے، نے کہا کہ پاکستان نیپال میں جمہوری عمل کی تکمیل کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ اس سے پائیدار امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کی یکجہتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو اولین اہمیت کا معاملہ تصور کرتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔