
نیویارک ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر جان رائس نے یہاں نیویارک میں ملاقات کی۔ جان رائس نے کہا کہ پاکستان جنرل الیکٹرک کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہم پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جان رائس نے کہا کہ پاکستان میں لوکو موٹو اور صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔