
اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ایل کے جیاناتھ سی پریرا نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں میں دوستانہ تعاون قائم ہے جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سارک فورم کو علاقائی تعاون کیلئے ایک فعال پلیٹ فارم کے طور پر بحال کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے سری لنکا کی قیادت کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔