
لندن ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیر کو لندن سے نیویارک روانہ ہو گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعظم کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔