وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پھلگراں میں جدید سہولیات کے حامل ذیابیطس مرکز کا افتتاح کیا

72
APP19-27 MURREE: April 27 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi along with Minister for National Health Services, Mrs. Saira Afzal Tarar inaugurating Diabetes Center at Phulgran. APP

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ پھلگراں میں جدید سہولیات کے حامل ذیابیطس مرکز کا افتتاح کر دیا جس سے بیماری کی جلد تشخیص اور علاج میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے مرکز کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے مخیئر حضرات پر زور دیا کہ وہ اس سہولت کو وسعت دینے کیلئے فراخدلانہ معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس ایک بڑا چیلنج ہے اور ملک بھر میں اسی طرح کے مراکز کے قیام کے ذریعے فوری توجہ کا متقاضی ہے۔