استنبول ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے، فلسطین پر سیکورٹی کونسل کی قراردادوں سے بھی انحراف کیا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
استنبول ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں، فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑا جا رہا ہے، فلسطین پر سیکورٹی کونسل کی قراردادوں سے بھی انحراف کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، آزاد اور خودمختار فلسطین چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ کی عالمی اپیل کے باوجود سفارتخانہ منتقلی قابل افسوس ہے۔ وزیراعظم نے غزہ میں بربریت کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ میں مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر او آئی سی پلیٹ فارم سے مضبوط موقف دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے، فیصلوں پر عملدرآمد سے ہی بیرونی دباﺅ کا سامنا کر سکتے ہیں، او آئی سی کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، سلامتی کونسل عملدرآمد نہیں کرا سکتی تو جنرل اسمبلی میں حمایت حاصل کرنا ہوگی۔








