وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیلابوں سے نقصان پر نیپالی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی

88

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر(اے پی پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان پر نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پانے کی غرض سے نیپال کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیپال کے اپنے ہم منصب شیر بہادر دیوبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔