وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی پر رائے منصب علی خان پل کی افتتاحی سے خطاب

159
APP13-24 NANKANA SAHAB: March 24 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addresses the inauguration ceremony of Rai Mansab Ali Khan Kharal Bridge at Sayedwala in Distt Nankana Sahab. APP photo by Mustafa Lashari

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج پاکستان کے حالات مختلف ہوتے، سید والا اور بچیکی میں گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، اوکاڑہ۔ جڑانوالہ روڈ پر دریائے راوی پر رائے منصب علی خان پل کی تعمیر کا آغاز گزشتہ حکومت نے کیا جبکہ موجودہ حکومت نے اس منصوبہ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا، یہ منصوبہ علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت نے ان کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ انہیں کام کرنے والی قیادت چاہیے یا گالی دینے والی قیادت، رائے منصب علی خان پل کی تعمیر سے علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں مدد ملے گی ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام کی خدمت سے روکا نہیں جا سکتا ،مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پورے ملک میں سب کے سامنے ہے، عوام آئندہ انتخابات میں درست فیصلہ کے ذریعے اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی پر رائے منصب علی خان پل کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، پل کی تعمیر سے دریا کے دائیں طرف جی ٹی روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو سہولت حاصل ہوگی اور بھاری ٹریفک کو جڑانوالہ ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، اور سرگودھا اہم زرعی اور صنعتی مراکز تک رسائی حاصل ہوگی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوام کی خدمت سے روکا نہیں جا سکتا اور خدمت وہی کرتا ہے جس کے دل میں خلوص ہو، دھرنے نہ دیئے جاتے تو آج پاکستان ترقی کی نمایاں منازل طے کر چکا ہوتا، اقتدار کی ہوس رکھنے والے نہ عوام کی اور نہ ہی ملک کی خدمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور محمد نواز شریف اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں کھڑا ہے۔