وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چینی اخبار کو انٹرویو

بیجنگ ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چین کے تعاون سے پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے ذریعے پاکستان کو انسانیت کیلئے مشترکہ مشتقبل کے معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملک بنانے کی خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو شائع ہونے والے چینی اخبار میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ چینی اخبار نے …

بیجنگ ۔ 8 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت چین کے تعاون سے پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے ذریعے پاکستان کو انسانیت کیلئے مشترکہ مشتقبل کے معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملک بنانے کی خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو شائع ہونے والے چینی اخبار میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ چینی اخبار نے یہ انٹرویو منگل کو وزیراعظم آفس اسلام آباد میں لیا تھا۔وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے اس منصوبے کو پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعاون کی نمائندگی کرتا ہوا ایک انقلابی منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک حقیقی عالمی عوامی بھلائی کا منصوبہ ہے کیونکہ یہ منصوبہ جغرافیائی اعتبار سے مختلف علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے معیار زندگی کی بہتری،سڑکوں تک بہتر رسائی،انفراسٹرکچر ،پائیدار توانائی اور بہتر وسائل کے خواب دیکھنے والے عوام پر مثبت طور پر اثر انداز ہونے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ و