وزیراعظم کا کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر خطاب

158
APP04-06 KATHMANDU: March 06 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addresses a gathering during visit to SAARC Secretariat. APP

کھٹمنڈو۔ 06 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون(سارک) کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور اس کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں سارک سیکرٹریٹ کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہی اور سیکرٹریٹ میں پودا بھی لگایا۔