وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

137
APP48-03 ISLAMABAD: August 03 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi inspecting the guard of honour at PM House. APP

سلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں جمعرات کو باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایاگیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ ایوان وزیر اعظم کے سینئر افسران نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر منتخب ہونے کے بعد یکم اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔