
اقوام متحدہ ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنی سائیڈ لائن میٹنگ کے دوران ایران کے صدر محمد حسن روحانی سے منگل کو نیویارک میں اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن و استحکام پر بھی بات چیت کی۔