
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو اپنی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں 27 وفاقی وزراءاور 16 وزرائے مملکت سمیت 43 ارکان نے شرکت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست کو ملک کے 28 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ نئی کابینہ کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اختیار کردہ ترقیاتی ایجنڈے اور محمد نواز شریف کے وژن کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔