وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزارت تجارت کے معاملات کے حوالے سے اجلاس

83
APP98-30 ISLAMABAD: August 30 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi chairing meeting on matters pertaining to Commerce Ministry at Prime Minister House. APP

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزارت تجارت کے معاملات کے حوالے سے اجلاس، وزیر اعظم کو تجارت کے مثبت توازن کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت تجارت کے معاملات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ، وزیر اعظم کو تجارت کے مثبت توازن کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر اعظم نے کم لاگت انفراسٹرکچر اور جدت کی ضرورت پر زور دیا۔ بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس کے دوران باہمی اور کثیر الجہتی تجارتی معاہدوں پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں برآمدات کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے وزیر اعظم پیکیج اور برآمدات کو مزید فروغ دنے کے لئے مختلف آپشن بھی زیر غور آئے، وزیر اعظم نے برآمدات کو متنوع بنانے ، تجارتی ٹیرف کو استدلال پر لانے، پرانی پالیسی کے خاتمہ کی حوصلہ افزائی کے لئے جامع منصوبہ بنانے پر زور دیا ۔ وزیر اعظم نے وزارت کو ہد ایت کی وہ یہ تجاویز اقتصادی رابطہ کمیٹٰی میں زیر غور لانے کے لئے پیش کریں۔ اجلاس میں وزیر تجارت پرویز ملک، وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، سیکرٹری تجارت ، سیکرٹری ٹیکسٹائل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔