اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ ان کی آمد پر اراکین نے ڈیسک بجاکر ان کا خیر مقدم کیا۔ اجلاس کے دوران مختلف حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایوان میں عائشہ گلالئی کے حوالے سے اٹھائے گئے نکتہ پر خصوصی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔