
کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو یہاں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی،انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مزار قائد پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا