
نیویارک ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نائب امریکی صدر مائیک پنس سے منگل کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، دہشت گردی کیخلاف تعاون جاری رکھیں گے۔