اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے افتتاح کیلئے تربیلا پہنچ گئے۔ وزیراعظم کے ہمراہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا، آبی وسائل کے وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ، وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور چین کے سفیر یاﺅ ژنگ بھی تربیلا پہنچ گئے ہیں۔