لاہور۔10فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (جمعہ کو)لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لئے امدادی سامان روانہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق 100 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے ۔ ترکیہ کا فوجی طیارہ امدادی سامان لےجانے کے لئے لاہور پہنچ گیا ۔
ترکیہ کا فوجی طیارہ100 ٹن امدادی سامان لےجانے کی گنجائش کا حامل ہے ۔ مجموعی طور پر آج 142 ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے ۔ مزید برآں 12 ٹن امدادی سامان آج صبح پی آئی اے کے 777 جہاز کے ذریعے لاہور سے ترکیہ پہلے ہی روانہ ہوچکا ہے ۔ 30 ٹن امدادی سامان پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج اسلام آباد سے ترکیہ روانہ ہو گا۔ 40 ٹن سامان لےجانے کے لئے دوسرا طیارہ ترکیہ سے کل پہنچے گا جو مزید امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گا۔