وزیراعظم شہبازشریف زلزلے سے تباہی، جانی نقصان پر تعزیت،ترکیہ کے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے کل انقرہ روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب

184
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی): وزیراعظم شہبازشریف ترکیہ کےصدر رجب طیب اردوان سے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پرافسوس اور تعزیت اور ترک عوام سےاظہار یکجہتی کے لئے کل بدھ کو انقرہ روانہ ہوں گے۔

منگل کووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل بدھ کوانقرہ روانہ ہوں گے۔ وہاں سےواپسی کے بعد اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔