وزیراعظم شہبازشریف سے بیلا روس کے صدر،ویت نام کی نائب صدر کی ملاقات

257

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو اورویت نام کی نائب صدر وو تھی انہ شوان نےملاقات کی ۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات آستانہ قازقستان میں جاری سیکا اجلاس کے موقع پر ہوئی۔دریں اثناسیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے رہنمائوں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔