وزیراعظم شہبازشریف نے صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

191

صحبت پور۔4جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صحبت پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلی جیا خان کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ۔

بدھ کو وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ا س موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اوروزیر ہائوسنگ مولانا عبدالواسع بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔