وزیراعظم شہبازشریف کا ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

168

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ انہیں ارشد شریف کی موت پر گہرا دکھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔