وزیراعظم شہبازشریف کا لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

94
شہباز شریف

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی): وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں لیسکو کے بجلی کے تارٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئےواقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر)مظفر علی رانجھا واقعہ کی تحقیقات کریں گے ۔

وزیراعظم نے بریگیڈئیر (ر) مظفرعلی رانجھا کو واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تعین کیا جائے کہ واقعہ میں لیسکو کی غفلت تو نہیں؟