29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہبازشریف کا پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر...

وزیراعظم شہبازشریف کا پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر اظہار مسرت

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 2 دہائیوں کے خسارے کے بعد پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پرمسرت کااظہارکرتےہوئے کہاہےکہ ان شاءاللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ ،آج قوم کو ایک اور خوشخبری ملی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) 20 سال بعد پہلی بار منافع کمانے کے قابل ہوئی ہے۔پی آئی اے کے کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد یہ پیشرفت ممکن ہو ئی۔

- Advertisement -

ان شاءاللہ آنے والے دن تابناک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی وزیر ہوابازی خواجہ محمد آصف کی قیادت میں بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں