وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو، سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر شکریہ ادا کیا

254
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علیوف سے ٹیلی فون پر بات کی اورآذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے فراخدلانہ امداد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بدھ کو وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کی جانب سے 2 ملین ڈالر کی امداد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مون سون کے دوران معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے باعث شدید ترین سیلاب کی زد میں ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذرائع معاش اور انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔

اس کے نتیجے میں متاثرہ لوگوں کو امداد کی فراہمی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کارروائیاں بہت ہی محدود رہی ہیں۔وزیراعظم نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور آذربائیجان اقوام متحدہ، او آئی سی اور ای سی او جیسے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا ایک اہم رکن ہے۔دونوں ممالک کےعوام دینی و ثقافتی وابستگی اور گہرے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔