اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے جامعہ کراچی کے اندر وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےقیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی قابل مذمت واقعہ میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔