
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل، وفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کال پر خیبرپختونخواکے عوام جمعہ کویوم تقدس قرآن بھر پور انداز میں منائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ہر فورم پر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ۔
بدھ کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا 6جولائی کا مشترکہ اجلاس بھی اسی احتجاج کی ایک کڑی ہے، اس معاملے پر پوری قوم یک آواز ہے۔