وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے نارویجین ہم منصب کے ساتھ اہم راؤنڈ ٹیبل کی مشترکہ صدارت کریں گے

272
وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی ملاقات

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو) کوپ۔ 27 کے ہائی لیول سیگمنٹ کے دوسرے روز اپنے نارویجین ہم منصب کے ساتھ "کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ایبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز ” کے عنوان سے اہم راؤنڈ ٹیبل کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جو کانفرنس آف پارٹیز کے 27ویں اجلاس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ، مصر کے دورے پر ہیں آج وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف جرمن چانسلر اور گھانا کے صدر کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اہم اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

اس اجلاس کا عنوان ” سکیلنگ اپ ایکشن اینڈ سپورٹ آن لاس اینڈ ڈیمیج – گلوبل شیلڈ اگینسٹ کلائمیٹ رسک” ہے۔مزید براں وزیر اعظم شہباز شریف اس موقع پر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔