24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف آج منسک میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج منسک میں مصروف دن گزاریں گے

- Advertisement -

منسک۔11اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)منسک میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بیلاروس کے ایوان آزادی پہنچیں گے جہاں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم کو بیلا روس کی مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

صدر لوکاشینکو اور وزیراعظم شہباز کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہو گی جس کے بعد دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہو گی جس میں صدر لوکاشینکو اور وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

صدر لوکاشینکو اور وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔ وزیراعظم سے بیلا روس کی چیئر پرسن کونسل آف ریپبلک نتالیہ کوچانووا اور چئیرمین ایوان نمائندگان ایگور سرجیینکو بھی ملاقات کریں گے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں