وزیراعظم شہباز شریف آج وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کریں گے

307
وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج(جمعرات کو) وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کے عملے کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین میں حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔وزیراعظم اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے