وزیراعظم شہباز شریف (آج )پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے

105
شہباز شریف

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج(جمعہ کو) پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیت گاہ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں منعقدہ اس تقریب سے وزیر اعظم خطاب بھی کریں گے۔