اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (منگل کو ) ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام جاری بین الاقوامی مشترکہ بحری مشقوں کا معائنہ کریں گے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقوں میں 50 سے زیادہ ممالک کی بحری افواج کے دستے شریک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2سال بعد منعقد ہونے والی ان مشقوں کا بنیادی مقصد سمندری قزاقوں، دہشت گردوں، منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف موثر مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم بحری قزاقوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مظاہرہ دیکھنے کے علاوہ دیگر بحری مشقوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے۔